Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمحمودآباد سے بارش کا پانی صاف کردیا گیا،مرادعلی شاہ نے مقامی افراد کوٹیلیفون کرکے پانی نکاس ہونے کی تصدیق کی،کمشنرحیدرآباد کو بھی فوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
کمشنرکراچی نے محمودآباد سے بارش کا پانی نکاس ہونے کی رپورٹ دی تووزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق کے لیے علاقہ مکینوں کوٹیلفون کرڈالا،آج نیوز کی رپورٹ پروزیراعلیٰ سندھ نے پی ای سی ایچ ایس اور محمودآباد میں فوری نکاسی آب کی ہدایت کی تھی۔
مراد علی شاہ نے اتوارکوکمشنرحیدرآباد،میرپورخاص سمیت صوبے کے مختلف افسران سے ٹیلیفونک رابطے کیے،حیدرآباداورمیرپورخاص میں بھی نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ سے کہاکہ وہ متاثرین کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیں،مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کے لیے مقررکیے گئے ہیں،مشکل وقت میں ہمیں عوام میں جاکران کا دکھ دردبانٹنا چاہیئے۔