سندھ کابینہ میں مزید نو وزراء اورگیارہ معاونین خصوصی شامل

شائع 07 اگست 2016 05:02pm

کراچی:سندھ کابینہ میں مزید نو وزراء اورگیارہ معاونین خصوصی شامل کرلیے گئے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کام کے مقابلے میں وزرا کی تعداد ابھی کم ہے۔

نئے صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس میں ہوئی۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے نئے وزرا منظوروسان، میرہزارخان بجارانی، سردارمحمد بخش مہر، ناصرحسین شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، ممتازجاکھرانی، محمدعلی ملکانی، امداد پتافی، فیاض بھٹ سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ میں مزید توسیع کا بھی اشارہ دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے نئی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

سندھ کابینہ کے ارکان مزار قائد پر حاضری کے بعد بلاول ہاؤس گئے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوسے ملاقات کی، کابینہ میں وزیراعلیٰ سندھ کے گیارہ معاونین خصوصی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Read Comments