Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بلیک لسٹ امریکی میتھیو بیرٹ کی پاکستان آمد کی ذمہ داری پاکستانی ویزہ افسر اورامیگریشن کے ایف آئی اے اہلکارپرعائد کردی گئی۔
پاکستانی حکام کو دو جگہ چکمہ دینے والے میتھیو کی نشاندہی جدید سرحدی کنٹرول نظام سے ہوئی۔ وزارت داخلہ نے آئندہ غیرملکیوں کو ویزے اجرا کا طریقہ کار بدلنے پر بھی غور شروع کردیاہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت ایک اہم بیٹھک ہوئی،جس میں وزارتِ داخلہ، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیرداخلہ کو میتھیو کے پاکستان میں داخلے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ کی روشنی میں پہلی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسرپرعائد ہوئی۔جبکہ دوسری ذمہ داری امیگریشن کاؤنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکارپرعائدکی گئی۔
ویزا آفیسرنے بغیر ریکارڈ دیکھے صرف چوبیس گھنٹے میں اسے ویزا جاری کردیاتھا۔
میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے فہد قیوم کیلیے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ میتھیو بیرٹ کے واقعے کو ریمنڈ ڈیوس سے جوڑنا کسی طور پربھی مناسب نہیں۔میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا بھی نامناسب اور قبل از وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے جن وجوہات پر بلیک لسٹ کیا گیا ان میں جاسوسی کی شق شامل نہیں۔