کوئٹہ دھماکہ: آج نيوز کے کيمرہ مين شہزاد خان شہید

اپ ڈیٹ 09 اگست 2016 05:51pm

 کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال کےشعبہ حادثات ميں دھماکےکے واقعے میں آج نيوز کے کيمرہ مين شہزاد خان سميت 70 افراد شہيد جبکہ 112 زخمی ہو گئے۔

شہزاد خان آج نيوز سے سات برس سے وابستہ تھے،مشکل سے مشکل حالات ميں بھی وہ فرائض کی انجام دہی ميں مشغول رہے۔

عينی شاہدين کے مطابق دھماکا خودکش تھا، دھماکے کے بعد کوئٹہ کے تمام اسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ ميں دھماکے سے کچھ دير قبل ہی نا معلوم افراد نے بلوچستان بار ايسوسي ايشن کے صدر کو قتل کيا تھا جس کے بعد ان کی ميت سول اسپتال منتقل کی گئی تھی، جہاں دھماکا ہوگيا۔

صدر، وزيراعظم، وزير داخلہ اور ديگر وزراء کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کے شدید مزمت کی ہے اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments