کوئٹہ دھماکہ:صحافی تنظیموں کی جانب سے اظہار افسوس

شائع 08 اگست 2016 07:15am

لاہور:کوئٹہ دھماکے میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان اور دیگر افراد کی شہادت پر لاہور کی صحافی تنظیموں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد خان کی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور سے جاری بیان میں صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں،الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر عابد خان اور پی یو جے کے رہنماؤں نے کوئٹہ دھماکے میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان اور دیگر افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

 صحافی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ  آج نیوز کی ٹیم اور شہزاد خان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہزاد حسن کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاتمام صحافی برادری آج سوگ کی کیفیت میں ہیں۔

Read Comments