صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت

شائع 08 اگست 2016 07:27am

اسلام آباد:کوئٹہ سول اسپتال دھما کے کے بعد صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثاراورامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ کسی کوبھی صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،صدرممنون حسین نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہارشہید وکلاء اورصحافیوں کے اہل خانہ اورساتھیوں سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بے گناہ شہریوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 وزیراعظم نوازشریف نے صدربلوچستان بارایسوسی ایشن کے قتل اورسول اسپتال دھماکے کی شدید مذمت کی اوروزارت داخلہ اورصوبائی حکومت کوواقع میں ملوث شرپسند عناصرکوگرفتارکرنے کی ہدایت کی ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سفاکانہ عمل کا ارتکاب کرنے والوں کو جلد ازجلد گرفتارکیا جائے ، وکلاء برادری اورسول سوسائٹی کی سیکیورٹی سخت کی جائے ۔

 وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی اورقیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا ۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے دھماکے میں آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان سمیت دیگرافراد کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ۔

 وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بھی دھماکے  میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ٹی وی کے کیمرہ مین نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ دیا ۔

Read Comments