Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں اوررہائشی علاقوں سے آئندہ48 گھنٹوں میں کچرااٹھانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ مجھے دعوے نہیں کام چاہئے۔
وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مرکزی شاہراہوں اورنشیبی علاقوں سے کچرا صاف نہ ہوا تواس علاقے کے ڈپٹی کمشنراورایڈمنسٹریٹرکو فارغ کردوں گا۔
سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے تنبیہ کی کہ آئندہ پلےگراؤنڈ میں کچرے کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کچراڈمپ کرنے کی سائٹس سے مجھے آگاہ کیا جائے،وزیراعلیٰ کاکہناتھا کہ مسلم سوئپراگرکام نہیں کررہے تو انہیں فارغ کرکے نان مسلم سوئپربھرتی کئے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی رہائشی علاقوں میں عارضی طورپرکچراجمع نہ کیا جائے ،وزیراعلیٰ نے سندھ سیکرٹریٹ میں پیدل مختلف دفاترکا دورہ کیا۔
جس کے بعدانہوں نے اسٹیڈیم روڈ پرواقع کاشانہ اطفال کا رخ کیا،جہاں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نےدارالسکون میں معذوربچوں کے ساتھ وقت بھی گزارااورفوری سرکاری گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔