Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کوئٹہ میں بم دھماکے کیخلاف کراچی کے وکلاء نے عدالتوں کابائیکاٹ کردیا،آئی جی سندھ نے صوبے بھرمیں ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی۔
کوئٹہ میں صدربلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال انورکاسی کے قتل اورسول اسپتال میں مبینہ خودکش دھماکے کیخلاف کراچی کی وکلا ءبرادری نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔
کراچی کے وکلاء رہنماؤں نےکوئٹہ میں حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ دہشت گرداپنےمذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
دوسری جانب کوئٹہ حملوں کےبعد صوبے بھرمیں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے،آئی جی سندھ نےایس ایچ اوزکوعلاقہ گشت اورانٹیلی جنس بڑھانے اورخفیہ معلومات کوبروقت شیئروفالوکرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی سندھ نےصوبے بھرمیں رینڈم اسنیپ چیکنگ،ریکی ونگرانی کو مزید سخت،صوبےمیں داخلے اوراخراج کے راستوں پرناکہ بندی اورسرچنگ کی ہدایت کی جاری کی ہے۔