Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:سول اسپتال دھماکے میں شہید ہونے والے آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔
نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ،اہل علاقہ اور صحافی برادری سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہزاد کی میت مستونگ روانہ کردی گئی، جہاں ان کی تدفین والد کے پہلو میں کی جائے گی۔
شہزاد خان کے سوگوران میں اہلیہ،دو بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے، شہزاد7 سال سے آج نیوز سے وابستہ تھے جبکہ گزشتہ دس برس سے صحافت سے منسلک تھے۔