سانحہ کوئٹہ ،پنجاب حکومت کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

شائع 08 اگست 2016 02:18pm

 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والوں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف پنجاب حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے جبکہ پنجاب بار کونسل کی جانب سے بھی دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والوں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ پنجاب حکومت نے واقعے کے خلاف ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ پنجاب بار کونسل نے بھی واقعے کے خلاف نو اور دس اگست کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

 دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے خلاف جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم نے بھی پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی ہے۔

۔

Read Comments