Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاڑکانہ :کوئٹہ دھماکے میں صحافیوں کی شہادت اورزخمی ہونے کے دلخراش سانحے کے خلاف صحافیوں نے لاڑکانہ پریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ دھماکے کے بعد صحافی برادری لاڑکانہ پریس کلب پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں صحافیوں اورکیمرہ مینز کی بڑی تعداد شریک تھی۔مظاہرین کی جانب سے سانحے کی مذمت اور شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کی جائے اورصحافیوں سمیت میڈیا کے تمام افراد کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔