Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے عدالت عظمیٰ میں تین روزہ ہڑتال اور سات روزہ سوگ کا اعلان کردیا ، بار کونسل کی چیف جسٹس پاکستان سے تین دن سپریم کورٹ کی کارروائی روکنے کی استدعا کر دی۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں شہریوں کے جان اور آزادی کے تحفظ میں ناکام ہو گئیں، حکومت اور سکیورٹی فورسز وکلاء سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے مرحلے میں شہید وکلاء کے لواحقین کو بیس لاکھ اور زخمیوں کو دس لاکھ تک معاوضہ دیا جائے، دوسرے مرحلے میں شہداء کے لواحقین کو پچاس لاکھ اور زخمیوں کو پچیس لاکھ دیے جائیں۔