Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :آرمی چیف نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے بعد فوج کو دہشت گردوں کیخلاف خصوصی آپریشن کا حکم دیدیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی ی کا بڑا ہدف پاک چین اقتصادی راہداری ہے۔
آٹھ اگست کے سانحہ کوئٹہ میں وکلاء، میڈیا نمائندے اور شہری نشانہ بنے۔واقعے کے بعد سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز میں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر عسکری اور سول قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردی سے بلوچستان میں بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال اور خصوصا سی پیک کو نشانہ بنایا گیا ، آرمی چیف نے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی کہ خٰصوصی آپریشن کرکے سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصرکو پکڑا جائے، ملک میں جہاں بھی ضرورت ہو ، چپے چپے سے دہشتگردوں کو شکنجے میں لیا جائے۔