کوئٹہ دھماکے کے 27زخمی آغا خان اسپتال میں زیرعلاج

اپ ڈیٹ 09 اگست 2016 08:39am

کوئٹہ دھماکے کے 27زخمی آغا خان اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اسپتال ترجمان کا کہنا ھے کہ زخمیوں کے نچلے حصے میں زیادہ زخم آئے ھیں تاہم خطرے سے باہر ھیں ۔

کوئٹہ کے سول اسپتال کے باہر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 27 زخمیوں کو سی ون تھرٹی کے ذریعے گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا۔زخمیوں کوآغاخان اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا ہے۔

اسپتال ترجمان کےمطابق، کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں میں سے زیادہ ترکوجسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں۔ اسپتال منتقل کئے گئے کچھ زخمیوں کی فوری سرجری کردی گئی جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ کراچی منتقل کئے گئے زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےاسپتال انتظامیہ اورطبی عملے کوزخمیوں کی بھرپورطبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔زخمیوں کےعلاج معالجے کے سارے اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہے۔

Read Comments