Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکا انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے ۔ صرف "را" پرالزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔
رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اسمبلی اجلاس میں پھٹ پڑے،محمود اچکزئی نے کوئٹہ دھماکے کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا ملک میں حالت جنگ کا اعلان کیا جائے۔ فیصلہ کریں کہ اب ملک میں کسی کی پراکسی وارنہیں لڑی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسیاں دہشت گردوں کی تلاش میں کیوں ناکام رہی ہیں ۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کل دونوں شریف صاحبان الگ الگ کوئٹہ گئے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم کرائے کے قاتل نہیں ہیں۔ صرف " را " پرالزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔کوئٹہ دھماکا انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔
وزیراعظم سیکیورٹی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو اس واقعہ کی انکوائری کا ٹاسک دیں۔ نتائج نہ دینے پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے متعلقہ افسران کو برطرف کر دیں ۔