Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں سپریم کورٹ میں تمام کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ اورمقامی عدالتوں میں بھی ہڑتال ہے۔
سانحہ کوئٹہ کے باعث سپریم کورٹ کے تمام بینچزنے آج کی کارروائی ملتوی کردی گئی ۔ جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہےکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ دل عدالت میں بیٹھنے کونہیں کررہا تھا لیکن اس لیے بیٹھے کوئی یہ نہ سمجھے کہ عدالتیں خوفزدہ ہیں ۔
جسٹس ثاقب نثار نے وکلاء سے استفسار کیا تو وکلاء نے بھی کارروائی ملتوی کرنےکی حمایت کی جس پرعدالت عظمی نے تمام کیسزکی کارروائی ملتوی کردی ۔
پاکستان بارکونسل کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ اورمقامی عدالتوں میں ہڑتال ہے ۔ وکلاء کہتے کہ سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قیمتی جانوں کے ضیاع کا ازالے نہیں کیا جاسکتا تاہم ملوث عناصرکی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
وکلاء نے اپنے بازوں پرکالی پٹیاں بند رکھی ہیں اورحکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔