Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سانحہ کوئٹہ کیخلاف کراچی میں وکلا ءنے احتجاجاعدالتوں بائیکاٹ کیا۔ایم اے جناح روڈ پرشہداءکی غائبانہ نمازجنازہ بھی اداکی گئی۔
بلوچستان بارکونسل کے صدرکے قتل اورکوئٹہ دھماکے کیخلاف کراچی میں وکلاءبرادری سراپہ احتجاج ہے۔ملیرکورٹ اورسٹی کورٹ میں تمام عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیاگیا۔سٹی کورٹ میں وکلا نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھی اورشدید احتجاج کیا۔
مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت وکلا کوتحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔قاتلوں کوجلد گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
احتجاج کے بعد وکلاریلی کی صورت میں ایم اے جناح روڈ روانہ ہوئےجہاں ریلی کےشرکا نے سانحہ کوئٹہ کےشہداکی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔
ماتحت عدالتوں کےعلاوہ اعلیٰ عدالتوں میں بھی عدالتی امورمعطل رہے۔سندھ ہائیکورٹ کے تمام بورڈزڈسچارج کردیئے گئے ہیں۔