دہشت گرد جمہوریت کےستونوں پر حملہ کر رہےہیں،نواز شریف

اپ ڈیٹ 09 اگست 2016 10:32am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جمہوریت کے ستونوں پر حملہ کر رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا۔

وزیراعظم نوازشریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے ملاقات کی ، ملاقات میں قومی اہمیت کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم نظریہ سے ریاست اور معاشرے کونشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیرمتزلزل ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متحد ہیں ، پاکستان مضبوط متحرک معیشت اورمستحکم سیاسی مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں نے جمہوریت کے ستونوں پرحملہ کیا ہے  کوئٹہ حملہ ادوروں کے خلاف دشتگردوں کی نفرت کا اظہار ہے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا۔

Read Comments