منظوروسان نے غیر حاضری پر ایم ڈی سائیٹ لمیٹڈ کو معطل کردیا

اپ ڈیٹ 09 اگست 2016 10:15am

کراچی:وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے بعد صوبائی وزراءبھی متحرک ہوگئے۔منظوروسان نے سائیٹ کے دورے کے دوران  غیرحاضری پرایم ڈی اورسیکرٹری سائیٹ لمیٹڈ کومعطل کردیا۔

صوبائی وزیربہبودآبادی ممتازجاکھرانی نے پاپولیشن ویلفیئر کےدفترپرچھاپہ مارااوردیرسے آنے والے ملازمین کی معطلی کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی سندھ کے نقش قدم ان کے وزیربھی چل پڑے۔وزرا نے مختلف دفاترچھاپہ مارکارروائیاں شروع کردیں۔

صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے سائیٹ لمیٹڈکے دفترمیں چھاپہ مارااوربائیومیٹرک حاضری کاریکارڈ طلب کرلیا،حاضری ریکارڈ سے انکشاف ہواکہ 914 ملازمین میں 308 ملازمین غیرحاضرہیں۔

صوبائی وزیرنےغیرحاضری پرایم ڈی غلام مجتبیٰ جویواورسیکرٹری آغافخرسمیت دیگرافسران کومعطل کردیا۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ہوکارکردگی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔افسران اورملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں۔کارکردگی اورکام دیکھیں گے۔کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

ادھرصوبائی وزیرممتازجاکھرانی بھی قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلے دن دفتروقت پرپہنچے اورپاپولیشن ویلفیئرکے دفترپرچھاپہ مارا۔صوبائی وزیرنےدیرسےدفترآنے والےملازمین کومعطل کرنےکاحکم جاری کردیا۔

Read Comments