شائع 09 اگست 2016 01:21pm

سلمان خان کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

بولی وڈ دبنگ سلمان خان کی فلم سلطان نے انہیں  فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکاربنا دیا۔ کامیابی کے بعد  بولی وڈ اداکار دو ماہ میں  فلم سلطان سے ایک سو چھ کروڑ روپے کمائیں گے۔

دبنگ خان کی فلم سلطان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور   ریکارڈ توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم ریلیز سے اب تک سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں شامل ہے۔

فلم کی یہی کامیابی سلمان خان کیلئے بھی خوشیاں لائیں اور اب سلمان خان   بولی وڈ نگری کے بھی سلطان بن چکے ہیں ۔ انہوں نے اس فلم کیلئے کوئی معاوضہ نہیں بلکہ  فلم کے منافع کا پچاس فیصد حصہ لیا ہے جس کے مطابق سلمان دو ماہ میں ایک سو چھ کروڑ روپے کے مالک بن جائیں گے۔

فلم  سلطان کو ہندی کے علاوہ مختلف زبانوں میں  ڈب کرکے جاپان،جرمنی اور پولینڈ میں بھی ریلیز کیا جائے گا جس کے منافع سے سلمان  خان کو مزید رقم دی جائے گی۔

Read Comments