باجوڑ ایجنسی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2اہلکار شہید

شائع 09 اگست 2016 04:34pm

 باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا،دھماکے سے پاک فوج کے دواہلکار شہید ہوگئے۔

شہید اہلکاروں میں حوالدار مشتاق اور حوالدار خورشید شامل ہیں ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments