Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ کو دہشتگردوں کا بزدلانہ وار قرار دے دیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔
کانفرنس میں ملک میں دہشتگردی کیخلاف جاری ملٹری آپریشنز، مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کوئٹہ کے ہسپتال میں وکلا پر حملے کو دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔پوری قوم کی حمایت سے پاک فوج انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کامیابیوں پر آنچ نہیں آنے دے گی۔
پاک فوج کے سپہ سالارنے تمام کمانڈرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایات دیں کہ دہشتگردوں کی تلاش ، ان کے خاتمے اور خفیہ پناہ گاہوں کی صفائی کیلئے کومبنگ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ تیز کئے جائیں۔