Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی۔
ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز کو آج تین روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے حوالے سے مزید حقائق جاننے کیلئے عدالت سے مزید دس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ قندیل قتل کیس میں گرفتار ملزم وسیم، ظفر اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔