Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔رات گئے بارش سے راولپنڈی اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور،میرپورخاص،سکھر،بہاولپوراور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان،بنوں،فاٹا، مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
موسلادھاربارش کے باعث پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔