وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم سے قراردادکا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ

شائع 28 دسمبر 2015 01:46pm

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو رینجرزاختیارات کے معاملے پراپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا، وزیراعظم نے معاملے کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دھانی کرادی، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کواسلام آباد آنے کی دعوت بھی دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورہ کراچی میں وزیراعلی سندھ سے مختصر ملاقات کی،ملاقات میں شکوے،شکایت اوریقین دھانی کر ائی گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے سامنے صدااحتجاج بلندکردی،قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرزکواختیارات دہشتگردی کے خلاف دیئے جائیں،کرپشن کے خلاف کارروائی رینجرزکے دائراختیارمیں نہیں،وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ کرپشن اوردہشتگردی کوالگ الگ کیا جائے،سائیں کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے رینجرزکوازخوداختیارات آئین کے منافی ہیں،صوبے کی مرضی کے بغیروفاق رینجرزکوبراہ راست اختیارنہیں دے سکتا۔

اس موقع پر وزیراعظم سے سندھ اسمبلی کی قراردادکا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا،جس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کایقین دلایا،وزیراعلیٰ سے مخاطب ہوکروزیراعظم نے کہا کہ شاہ صاحب آپ فکرنہ کریں مسلہ مشاورت سے حل کریں گے،ابھی موقع نہیں اورآپ کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں،آپ صحت یاب ہوکراسلام آباد آئیں مل بیٹھ کرمسلہ حل کریں گے،نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے وفاقی حکومت نے پہلے بھی سندھ حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کیا،امن وامان پرکوئی حکومت سمجھوتا نہیں کرسکتی
انہوں نے کہا کہ شہرمیں امن کیلئے تمام اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں،جس پروزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اسلام آباد آنے کا اقرارکرلیا۔

Read Comments