Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کوئٹہ دھماکے کے مزید 15زخمیوں کوکراچی پہنچادیا گیا،کراچی پہنچائے گئے زخمیوں کی تعداد 42ہوگئی۔
کوئٹہ کے سیول اسپتال میں خودکش حملے کے مزید 15 زخمیوں کو رات گئے سی ون تھری طیارے کے ذریعے پی اے ایف بیس فیصل لایا گیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پیرکے روز 27 زخمیوں کو کراچی لایا گیا تھا،اس طرح کوئٹہ سے لائے گئے زخمیوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔