Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بنوں:بنوں شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے ہو نے والے مختلف حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 35زخمی ہو گئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ،گزشتہ رات بنوں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں طو فانی بارش سے ہو نے والے مختلف مقامات پر مکانات کے چھتیں اور دیواریں گر نے سے خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 35 زخمی ہو گئے ۔
https://youtu.be/PgLoF1RVW8s
زخمیوں کو فوری طور پر طبی ابتدائی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف واردز میں شفٹ گر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، تیز آندھی اور طوفانی بارش سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں ،جس کے باعث شہری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے ۔