Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں ترکش حکومت کی درخواست پرپاک ترک اسکول کے 28اساتذہ اورپرنسپل برطرف کردیئے گئے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی ۔
ذرائع کے مطابق ،ترکش حکومت کی طرف سے پاکستانی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ پاک ترک اسکول کے ان 28 پرنسپل اوراساتذہ کے تعلقات ترکی کے باغی گروپ گولن گروپ سے ہیں ۔ جس پرانہیں عہدوں سے ہٹایا جائے ۔
پاکستانی وفاقی حکومت نے آج کاروائی کرتے ہوئے 28 اساتذہ اورپرنسل کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کی کئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ،بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ دوسری طرف 1500کے قریب اسکول اساتذہ اوردیگرسٹاف پہلے ہی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔