ملٹری آپریشن کا فیصلہ تمام پارٹیز کے اتفاق رائے سے ہوا،چوہدری نثار

شائع 10 اگست 2016 04:53pm

اسلام آباد:وزيرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں ملٹری آپریشن کا فیصلہ تمام پارٹیز کے اتفاق رائے سے ہوا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ کے نتائج مثبت آئے،کبھی ملک میں روزانہ پانچ چھ دھماکے ہوتے تھے، صورتحال میں بہتری سول ملٹری سمجھوتے سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اے این پی، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو طالبان سے مذاکرات جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو آپریشن کے حوالے سے تحفظات تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے کچھ شواہد ملے ہیں۔

وزیرداخلہ نے ایوان کو بتایا کہ ہزاروں جعلی شناختی کارڈز جاری ہوئے، انتیس ہزار پاسپورٹس کو منسوخ کیا گیا۔ غیرملکیوں تک نے بھی پاکستانی پاسپورٹس بنارکھے تھے۔ اب تک ساڑھے تین کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

Read Comments