Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس آج پھرہوگا۔انسداد دہشت گردی کےقوانین مزید سخت اور تحفظ پاکستان بل میں ترامیم کی جائیں گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
انسداد دہشت گردی کےقوانین مزید سخت اور تحفظ پاکستان بل میں ترامیم کی جائیں گی۔
اجلاس میں مدارس اصلاحات کے معاملے پر علما ءسے ایک بار پھر مشاورت کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔