کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،4 ’دہشت گرد‘ہلاک

اپ ڈیٹ 11 اگست 2016 10:25am

کراچی:کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے4’ دہشت گردوں ‘کو ہلاک کردیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ،جمعرات کے روزخفیہ اطلاع پرمنگھوپیرخیرآبادمیں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 4دہشت گرد مارگرائے،جن کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور دہشت گرد یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

Read Comments