شائع 11 اگست 2016 08:10am

تھائی رائیڈ کی5 خاموش علامات

امریکن تھائی رائیڈ ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 20 ملین لوگ تھائی رائیڈ کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جن میں سے 60 فیصد لوگ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ ان کو تھائی رائیڈ کا مسئلہ درپیش ہے۔

تھائی رائیڈز گلے کے بالکل بیچ میں موجود ہوتے ہیں۔ جسم کے کئی اعضاء تھائی رائیڈز کے ماتحت ہوتے ہیں، اگر ان میں کوئی پریشانی درپیش ہوجائے تو اس سے آپ کا پورا جسم متاثر ہوجاتا ہے۔

تھائی رائیڈز کی پریشانی کے باعث مزاج میں تبدیلی، سستی اور وزن میں کمی جیسی علامات نمودار ہونے لگتی ہیں۔اس کے علاوہ تھائی رائیڈز ہونےکی کیا کیا علامات ہیں، وہ درج  ذیل ہیں:

٭ تھائی رائیڈز سے متاثرہ افراد کے بال تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں اوران کے بال کمزور ہونے لگتے ہیں۔

٭ جب آپ کا وزن بے وجہ بڑھنا اور گھٹنا شروع ہوجائے تو اس کا مطلب آپ کے تھائی رائیڈز بہت آہستہ کام کررہا ہے۔جس کی وجہ سے وزن میں غیر معمولی تبدیلی آرہی ہوتی ہے۔

٭ تھائی رائیڈز میں تبدیلی کے باعث آپ کے مزاج میں بھی تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے آپ سستی محسوس کرتے ہیں ۔ بعض لوگ مزاج میں تبدیلی کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

٭ گلے میں سوجن تھائی رائیڈز کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ گلے کی سوجن کا علاج فوری طور پر کروالینا چاہیئے کیونکہ گلے کی سوجن خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

٭ اس کے علاوہ خشک جلد ، بھربھرے ناخن، کمزور بال، نظر کی کمزوری ، ہڈیوں میں درد اور تھکاوٹ وغیرہ بھی تھائی رائیڈز ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments