اسلام آباد:رینجرز،پولیس کی مشترکہ کارروائی، 115مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 11 اگست 2016 08:10am

اسلام آباد :اسلام آباد میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں ، آج مشترکہ سرچ آپریشن میں 13 افغانیوں سمیت 115 مشتبہ افراد گرفتارکرلئے گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد میں تھانہ رمنہ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے رمنہ ، میرا آبادی اوراس کے ملحقہ علاقے میں گھر گھرتلاشی لی۔

حکام کے مطابق ،13 افغانیوں سمیت 115 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ جواپنی شناخت کرانے میں مکمل طورپرناکام رہے ،حراست میں لیے گئے افراد کومزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 کوئٹہ سانحہ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں جاری سرچ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔

Read Comments