Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے کیس کی سماعت کی،لو میرج کرنے والی لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے مذہب تبدیل کر کے عمران سے شادی کر لی ہے،اسے عمران نے اغواء نہیں کیا،میرے والدین نے عمران کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے،مجھے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا،لیکن کمرہ عدالت سے باہر آنے پر لڑکی کی والدہ نے اسے زبردستی اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی،جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے آزادی دلا کے خاوند کے ساتھ بھیج دیا۔