شائع 11 اگست 2016 10:05am

شردھا کپوراور فواد خان فلم 'دھڑکن' کے سیکوئل کا حصہ

ممبئی:بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹھی ،اکشے کمار اور سنیل شیٹھی کی کامیاب فلم 'دھڑکن' کا سیکوئل بننے جا رہا ہے، ا س بار فلم میں شردھا کپور اپنی خوبصورت اداکاری کا جادو جگائیں گی۔

بولی وڈ ببل کے مطابق  سال 2000 کی بلاک بسٹر فلم دھڑکن نے اپنی خوبصورت کہانی اور بہترین گانوں کی بدولت لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔

فلم میں شلپا شیٹھی ،اکشے کمار،سنیل شیٹھی اور ماہیما چوہدری کی اداکاری لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی تھی،لہٰذا اسی کامیابی کو مد نظر رکھتے  ہوئے فلم کے ہدایت کار دھرمیش درشن نےاس  کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا ہے۔

لیکن اس بار فلم میں نئے اداکاروں کو متعارف کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور،سورج پنچولی اور پاک بھارت میں یکساں مقبول فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم میں فواد خان کی موجودگی کے باعث مداحوں کا اشتیاق مزید بڑھ گیا ہے،فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

Read Comments