وزیر اعظم کی پورٹ قاسم میں جاری منصوبوں پر ڈیڈلائن

شائع 28 دسمبر 2015 03:45pm

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے پورٹ قاسم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کوستمبردوہزارسترہ تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیدی ہے ، وزیراعظم کہتے ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کے بحران پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے دورہ کراچی کیا،ایئرپورٹ پرگورنرسندھ اوروزیراعلیٰ نے استقبال کیا،وزیراعظم ایئرپورٹ سے پورٹ قاسم روانہ ہوئے،جہاں انہیں مختلف ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کوکوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پرتعمیراتی کام سے آگاہ کیاگیا،منصوبے سے مجموعی طورپرتیرہ سوبیس میگاواٹ بجلی پیداہوگئی،وزیراعظم کو ایل این جی ٹرمینل منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی،منصوبے کے تحت درآمد کردہ ایل این جی کوگیس میں تبدیل کرکے پاورسیکٹراورانڈسٹریزکوفراہم کی جائے گی،وزیراعظم نے تمام منصوبے ستمبردوہزارسترہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران پرقابوپانے میں مددملے گی ،چینی انجیئنرزنے وزیراعظم کومنصوبے مقررہ وقت پرمکمل کرنےکی یقین دھانی کرائی،حکام کا کہنا تھا کہ ایل این جی منصوبہ گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل کوپہنچا،جبکہ دیگرمنصوبے بھی مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلئے جائیں گے۔

Read Comments