سانحہ کوئٹہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،خورشید شاہ

شائع 11 اگست 2016 10:10am

کوئٹہ:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نیشنل ایکشن پلان اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اوراعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کیا،پیپلزپارٹی کے وفد نے کوئٹہ دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی،پیپلزپارٹی کے وفد نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے رہنماوں سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سیکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جاتا تو یہ واقعات رک سکتے تھے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کمزور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر ریاست کمزور ہونے سے ادارے کمزور ہوتے ہیں،ہم ریاست پاکستان کو کمزور ہونے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ ایک دھماکے کے بعد دوسرا دھماکا وزارت داخلہ کی ناکامی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ نیکٹا کو فعال کرکے ہی نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔

Read Comments