شائع 11 اگست 2016 02:32pm

اکشے کی فلم رستم کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز

ممبئی :بولی وڈ  نگری کے تیس مار خان اکشے کمار اب نیول آفیسر کے روپ میں دکھائی دیں گے ،رومانس اور تھرل سے بھرپورفلم رستم کانیا ڈائیلاگ پرومو ریلیزکردیا گیا ہے۔

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار اکشے کمار کامیڈی اورایکشن کے بعد اب سنجیدہ کردار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ،اکشے کمار کی نئی فلم رستم کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم رستم کی کہانی ایک ایسے متنازع نیول آفیسرکی زندگی پر مبنی ہے جو ذاتی زندگی کے مسائل سے دو چار ہوکرمجرم بن جاتا ہے۔

رستم اپنی بیوی اوردوست کے درمیان پیدا ہونے والے تعلقات کے باعث دوست کو قتل کردیتا ہے جس کےبعد اسکے خلاف مقدمات کا آغاز ہوجاتا ہے ۔اکشے کمار کے ساتھ دیگر کاسٹ میں ایلیانا ڈی کروز،ایشا گپتا اورارجن باجوہ جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم بارہ اگست کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیزکی جائے گی۔

Read Comments