Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔عالمی کنونشن کے تحت ریاستیں مہاجرین کو واپسی نہیں بھیج سکتیں۔
پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان عمران خان سے افغان مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں افغان مہاجرین کے مسائل پربات چیت کی گئی۔
اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔پرویزخٹک سے کہا ہے افغان مہاجرین سے ملیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی اپنی مرضی سے گھرچھوڑ کر نہیں آتا۔عالمی کنونشن کے تحت ریاستیں مہاجرین کو واپسی نہیں بھیج سکتیں۔