Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے دینے سے تبدیلی آنے والی نہیں، دہشت گردی پرقابو پانے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد کی وزرا کالونی میں مسجد کے افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی پرقابو پانے کے لۓ متحد ہونے کی ضرورت ہے،حکومت اس بارے میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،حکومت نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں اہم فیصلے کئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنے سے تبدیلی آنے والی نہیں،چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے پارلیمنٹ میں نہ آنے سےان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔