شائع 12 اگست 2016 08:19am

بس 10 مٹ میں مائیگرین کو دور بھگائیں

مائیگرین ہونے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی۔ لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ مائیگرین دماغ کی غیر معمولی عمل کے باعث ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مسلسل ذہنی دباؤ اور پریشانی سے بھی مائیگرین کی شکایت ہوجاتی ہے۔

مائیگرین سے متاثرہ لوگ کوئی بھی کام صحیح طور پر سر انجام نہیں دے پاتے۔ مائیگرین کے باعث لوگوں نہ دفتر کا کام صحیح طرح کرسکتے ہیں اور نہ ہی دوسرے روزمرہ کے کاموں کو صحیح طور پر کرپاتے ہیں۔

مائیگرین کے باعث لوگ انتہائی سستی کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کو کوئی بھی کام کرنے میں لگاؤ نہیں ہوتا۔

مائیگرین سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ مائیگرین ڈی ہائیڈریشن کے باعث بھی ہوسکتا ہے۔ اگر جسم میں ڈی ہائیڈریٹ نہ ہوتو مائیگرین جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مائیگرین ہونے کی کئی ساری وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ذہنی دباؤ، پریشانی، ڈپریشن یا پھر کوئی صدمہ وغیرہ، اس کے علاوہ ناقص غذا کے باعث بھی مائیگرین ہوسکتا ہے۔

وہ افراد جو زیادہ تعداد میں چاکلیٹ کھاتے ہیں اور کیفین کا استعمال کرتے ہیں ان کو بھی مائیگرین کی شکایت ہوتی ہے۔

لیکن اب آپ کو مائیگرین سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو ایسی ڈرنک کے بارے میں بتائیں گے جس کو پینے کے بعد آپ کا مائیگرین 10منٹ کے بعد فوری طور پر ختم ہوجائے گا اور آپ پہلے سے بہت بہتر محسوس کریں گے۔

:ڈرنک کے اجزاء

دو کھانے کے چمچ ہمالین نمک

ایک کپ پانی

(لیموں کا جوس (آدھا لیموں

:ترکیب

پانی کو گرم کریں اور اس میں ہمالین نمک اور اس میں آدھے لیموں جوس شامل کرلیں۔

ہمالین نمک پوٹاشیم، کیلشیم، سلفر، آئرن اور میگنیشیم سے بنا ہوتا ہے جوکہ انسانی جسم کےلیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ہمالین نمک میں موجود سوڈیم بہت کم مقدار میں موجود ہوتا ہے، اس نمک سے ہماری ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

اس ڈرنک کے استعمال سے آپ محض 10 منٹ میں مائیگرین سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنا ہر کام سکون اور اطمینان سے کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل آپ اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments