ممبئی حملہ کیس : ملزم سفیان ظفر کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 07:27am

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو رقم فراہم کرنے والے سفیان ظفرکے ریمانڈ میں 3 روزکی توسیع کردی ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم سفیان ظفرکوپیش کیاگیا ۔

 ایف آئی اے حکام نے مؤقف اختیارکیا کہ ملزم نے مرکزی کردارحماد امین صادق کورقم فراہم کی تھی ۔ملزم سفیان ظفرکورقم کس نے فراہم کی اور اس کے دیگرساتھیوں کی معلومات سے متعلق پوچھ گچھ کرنی ہے ۔

 ایف آئی اے حکام نےعدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کے موبائل فون اوربینک کا ریکارڈ بھی حاصل کرنا باقی ہے  ۔

 عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم سفیان ظفرکے ریمانڈ میں 3 روزکی توسیع کردی ۔

Read Comments