سی این جی اونرزایسوسی ایشن کاکل سے فلنگ اسٹیشنز کھولنےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 08:17am

کراچی:سی این جی کلو میں فروخت کی جائے یا لیٹر میں معاملہ حل ہو گیا۔ سی این جی اونرز ایسوسی ایشن  نے کل سے فلنگ اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کرلیا  سی این جی فی کلو کے یونٹ سے ہی فروخت کی جائے گی۔

سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کےصدر ملک خدا بخش  کا کہنا ہے کہ سی این جی مالکان نے  غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے کل سے فلنگ اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کےصارفین کو کل سے سی این جی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔سی این جی 67 روپے 50 پیسے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ،فلنگ اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سےلیٹر میں فروخت کے معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی پرکیا گیا ہے۔ فیصلے کا باقاعدہ اعلان ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آج کیا جائے گا۔

رواں ہفتے  سی این جی اسٹیشنز تین روزکی بندش اورایک روز کی ہڑتال کے باعث چاردن بند رہے۔ جس کے باعث صارفین کوشدید مشکلات  کا سامنا رہا ۔

Read Comments