کوئٹہ دھماکے کے مزید32زخمی کراچی کے نجی اسپتال منتقل

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 08:19am

کراچی:کوئٹہ دھماکے کے مزید32 زخمیوں کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ منتقل کئے گئے زخمیوں کی آج سرجری کا امکان ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، زخمیوں کی عمریں 22 سال سے 53 سال کے درمیان ہیں جبکہ منتقل کئے گئے زخمیوں کی آج سرجری کیں جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کے بیشترزخمیوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیاگیاہے جبکہ زیرعلاج زخمیوں کو علاج کی تمام ترسہولیات فراہم کی جارہیں ہیں۔اس سے قبل کوئٹہ دھماکے کے 42 زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Read Comments