ہر قسم کے درد کا علاج اب چند منٹوں کی بات
آج کل ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاءکے درد میں شکایت کرتا نظر آتا ہے۔ کوئی سر درد سے پریشان ہے، کوئی گھٹنوں کے درد کا شکار ہے،اکثر لوگ کمر درد کی شکایت کرتے ہیں ، غرض ہر کوئی کسی نہ کسی درد سے پریشان ہے۔ لیکن اب ان تمام درد کو دور بھگانے کا وقت آگیا ہے ۔ان تمام قسم کے درد کا علاج آپ کے اپنے گھر میں ہی موجود ہے، جی ہاں گھر میں موجود کھانے کی اشیاءکی ذریعے آپ ان تمام قسم کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ ذیل چند گھریلوں ٹوٹکے بیان کئے جارہے ہیں جن کے ذریعے آپ کو مختلف اعضاءکے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ سر دردکا ٹوٹکا اگر آپ سر کے درد کا شکار ہیں تو سوکھے ادرک کو پانی کے ساتھ پیش کے اس کا پیسٹ بنا لیں اور چند منٹوں کے لیے اپنے ماتھے پر لگا لیں۔اس پیسٹ کو لگانے کے بعد تھوڑی جلن محسوس ہوگی لیکن سردرد سے آپ کو فوری آرام مل جائے گا۔ گلے خراب کا ٹوٹکا جب گلے میں خارش ہو یا گلا بہت زیادہ خراب ہو تو اس کے نہایت آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ آپ ایک گلاس گرم دودھ لیں اور اس میں ایک چوٹکی ہلدی، تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر کالی مرچ دودھ میں ملا لیں اور پی لیں۔ اس ٹوٹکے سے گلے کو تقویت ملے گی ۔ اس کے علاوہ ایک کپ گرم دودھ میں دو سے تین چمچے سیب کا سرکہ اور شہد ملا کے پینے سے بھی گلے میں درد سے نجات حاصل کیا جا سکتا ہے جوڑوں کے درد کا ٹوٹکا جوڑوںکے درکی شکایت عموماً ان افراد کو زیادہو تی ہے، جن میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔جوڑوں کے درد کے شکار افراد روز دس سے پندرہ منٹ کے لیے چہل قدمی کیا کریں ۔ اس کے علاوہ مچھلی جوڑوں کے درد کے لیے بے حد مفید ہے لہذا جوڑوں کے درد والے افراد ہفتے میں دو بار مچھلی ضرور کھایا کریں۔ کان کے درد کاٹوٹکا