Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان:پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل میں معاونت کے الزام میں مفتی عبدالقوی کو مقدمے میں نامزد کردیا ہے۔ مفتی قوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست ماڈل گرل کے والد نے دی تھی ۔
سوشل میڈیا سیلیبریٹی قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،پولیس نے ماڈل گرل کے قتل میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں مفتی عبدالقوی کو مقدمے میں شامل کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ماڈل گرل کے والد عظیم نے درخواست دی تھی،جس میں پولیس سے استدعا کی گئی تھی کہ قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی قوی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے،کیوں کے مفتی عبدالقوی کے اکسانے پر قندیل بلوچ کا قتل ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کو قصوروار یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتے۔جب تک مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں مفتی عبدالقوی کو کلین چٹ نہیں دی جا سکتی۔