دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ثناء اللہ زہری

شائع 12 اگست 2016 10:15am

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

کوئٹہ میں بلوچستان محمد علی جناح اوپن شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہےاس سےصحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے،ثناء اللہ زہری نے کہا کہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اب سافٹ ٹارگٹ تلاش کررہے ہیں لیکن ہم ڈرنےوالے نہیں۔

کوئٹہ شہداء کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کو تعلیم دلوا کر باعزت شہری بنائیں گے۔حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

اختتامی تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔شوٹنگ مقابلوں میں مردوں کی کٹیگری میں شفیق احمد اور ایاز خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیاجبکہ خواتین شوٹرز میں ملغلالہ سب سے آگے رہیں۔

Read Comments