Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل کی ریلی پروگرام کے مطابق ہوگی ۔پندرہ اگست کو وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ریفرنس دائرکرینگے ۔
چیئرمین تحریک عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تیرہ اگست کی ریلی پروگرام کے مطابق ہوگی ۔ راولپنڈی انتظامیہ نے روکاوٹیں ڈالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ پندرہ اگست کووزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائرکریں گے۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔ سانحہ پشاورکے بعد نوازشریف کو قوم نے مینڈیٹ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرحکومت کی کیا کارکردگی ہے؟ پلان میں اگرناکامی ہوئی تواسکی کیا وجوہات ہیں؟ پی ٹی آئی کے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔