شائع 12 اگست 2016 02:19pm

فلم ایم ایس دھونی کا ٹریلر جاری

ممبئی:بھارتی کھلاڑی کی زندگی پر مبنی بائیوگرافیکل  فلم ایم ایس دھونی  کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار سوشانتھ سنگھ ادا کررہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر  مہندر سنگھ دھونی کا شمار  دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،  دھونی کے کیریئر کے اتار چڑھاؤ  عکاسی کی گئی ہے بالی ووڈ فلم میں۔ فلم ایم ایس دھونی کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی مہندر دھونی کے ٹکٹ کلٹر ہونے سے بھارتی ٹیم کے کامیاب کیپٹن کے سفر تک گھومتی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ اداکار سوشانتھ سنگھ نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں جان ابراہم ،رام چرن ،انوپم کھیر شامل ہیں، فلم ایم ایس دھونی  تیس  ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments