کراچی: جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر

شائع 13 اگست 2016 06:56am

کراچی:کراچی میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پرہیں ، پرچم گلی میں خریداری کے لئے لوگوں کا تانتا بندھا ہے، ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق سجاوٹ کا سامان خرید رہا ہے۔

کراچی کی پرچم گلی میں آج بھی سبز ہلالی پرچموں ، جھنڈیوں اور بیجز سمیت سجاوٹ کے دیگر سامان کی فروخت زوروں پر رہی ۔

بازاروں میں روائتی اشیا ءکے ساتھ ساتھ اس بار نت نئی چیزیں بھی دستیاب ہیں جو بچوں کی خصوصی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک وطن سے محبت کے اظہار کے لئے آزادی کا جشن بھرپور اندازمیں منائیں گے ۔

Read Comments